پی این ا ین: لاہور ہائیکورٹ نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے پنجاب کے ہر ضلع میں اسپیشل یونٹ کے قیام کا حکم دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے سیالکوٹ میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہاینٹی ریپ ایکٹ کے باجود متعدد اضلاع میں اسپیشل یونٹ قائم نہیں کیا گیا۔
اسپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے بچوں کے کیسز میں خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے متاثرہ خاتون نے مقدمے سے گینگ ریپ کی دفعات کو تبدیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔