پاکستان ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ زنک سیرپ بنانے والا پہلا ملک بن گیا

Sep 07, 2023 | 14:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان دنیا میں ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ زنک سیرپ بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فارما کمپنی فارمیوو نے ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ اوورل زنک سلوشن اور ٹیبلٹس بناکر دنیا کی پہلی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری کردیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ زنک ڈائریا کے علاج اور بچاؤ کی ایم ترین دوا ہے،زنک کو او آر ایس کے ساتھ دے کر بچوں کو ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائریا ہے۔ ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ زنک ادویات دے کر ہزاروں بچوں کو اموات سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں