شہزاد اکبر باہر بیٹھ کرمزےنالیں پاکستان واپس آکر جواب دیں:امین اسلم

Sep 07, 2023 | 14:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وفاقی وزیرملک امین اسلم نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جنہوں  نے کیس پیش کیا،شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نا لیں پاکستان واپس آ کر جواب دیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب پیشی کے بعد سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے آج بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بلایا تھا،میں کابینہ میٹنگ میں اس وقت موجود تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جا رہے؟

ملک امین اسلم نے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے,نیب کی جانب سے پوچھا گیا کہ کابینہ ارکان میں کس کس نے خفیہ دستاویز پر دستخط کئے،کابینہ نے خفیہ معاہدے کے تحت  فیصلہ لیا تھا،میں مشیر تھا اس لیے میں کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا،نیب نے مجھ سے کابینہ میٹنگ کا احوال پوچھا۔

ملک امین اسلم نےمزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جنہوں  نے کیس پیش کیا،شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نا لیں پاکستان واپس آ کر جواب دیں۔

مزیدخبریں