وہاب ریاض کا ارشد ندیم کیلئے بھاری انعامی رقم کا اعلان

وہاب ریاض کا ارشد ندیم کیلئے بھاری انعامی رقم کا اعلان

ایک نیوز: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نےاتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بھاری انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس نےارشد ندیم کے لئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان  کیا ہے۔ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ 

 مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ ارشد کی کامیابی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔ ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پزیرائی کے لئے کام کررہے ہیں۔ تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی،پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء جلد کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ 

وہاب ریاض نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں۔