لاہور:ٹرک اورٹرالی میں تصادم،ٹرک نے ہوٹل میں درجنوں افراد کو کچل ڈالا، 5 افراد جاں بحق

Sep 07, 2023 | 14:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور روڈ آرائیاں سٹاپ پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ  میں ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر بے قابو ہو کر ہوٹل میں جا گھسا،بے قابو ٹرک نے ہوٹل میں ناشتہ کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو کچل ڈالا۔ٹریفک حادثے میں پانچ افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جانبحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار  ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر روائتی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں