یوم دفاع: سول سوسائٹی، اہل قلم اور تاجربرادری کا خصوصی دورہ جناح ہاؤس

Sep 07, 2023 | 13:09 PM

ایک نیوز: یوم دفاع پر سول سوسائٹی، اہل قلم اور تاجر برادری نے جناح ہاؤس کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع شہداء اور پاک فوج کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

آج کے دن کی مناسبت سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سول سوسائٹی اہل قلم اور تاجر برادری کے افراد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے یومِ دفاع سے متعلق اپنے خصوصی احساسات بیان کیے۔

شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "آج کا دن افواجِ پاکستان اور شہداء کا دن ہے"۔ "یہ صرف پاکستان کی بقا نہیں بلکہ اس کے چپے چپے اور جھنڈے کی بھی بقا کا دن ہے"۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ "یومِ دفاع کے ساتھ ہماری فوج، شہداء اور غازیوں کا ذکر ضرور آئے گا"۔ "1965 کو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے"۔ "دشمن کی تخریب کاری کے نتیجے میں جناح ہاؤس کی تباہی کو دیکھ کر دل خون کے آخری آنسو روتا ہے"۔ "ہمارا مطالبہ ہے کہ ان عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے"۔

"آزادی کی شام ہم ہونے نہیں دیں گے"

"شہیدوں کی قربانی بدنام ہونے نہیں دیں گے"

"کسی کی ہمت ہے ہماری پرواز میں کمی لائے"

"ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے اڑا کرتے ہیں"

"اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں"

"زندگی ہوش میں ہے، جوش میں ہے دیوانوں میں"

"وطن کے دشمن کا ہر وار ناکام بنا دیں گے"

"ہمارے وطن کا نام تاقیامت قائم رہے گا"

"مٹا دیں گے دشمن تیرے نام و نشان کو ہم"

"اگر تو نے دیکھا میلی آنکھ سے پاکستان کو"

"ہم اپنی سانس تیرے نام کرتے ہیں"

"اے وطن تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں"

مزیدخبریں