ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رانگپور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔ جس کے بعد بابر اعظم 2017 کے بعد پہلی بار بی پی ایل کھیلیں گے۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ بھی رانگپور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے معاہدے کے لیے دستخط کی تصدیق ٹیم کے سوشل میڈیا منیجر کی جانب سے ذاتی اکاؤنٹ پر کی گئی۔دوسری جانب رانگپور رائیڈرز کی ’نئی سائننگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے بھی معاہدہ کیا ہے۔