ایک نیوز: نینشل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں ثانیہ نشتر اور امین اسلم بھی نیب راولپنڈی میں بطور گواہ پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ نشتر اور امین اسلم نے نیب کمبائنڈ انوسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروا کر روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ ثانیہ نشتر اور ملک امین اسلم کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل تحقیقات میں طلب کیا گیا تھا،ثانیہ نشتر ایک اور ملک امین اسلم 2گھنٹے سے زائد نیب راولپنڈی میں موجود رہیں۔
واضح رہے کہ نیب پی ٹی آئی دور کے تمام کابینہ ممبران کے بیانات ریکارڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب میں پیش ہو کر عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب بھی دیے تھے۔
اعظم خان نے اپنے بیان میں 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق پہلے سے موجود دستاویزات کی تصدیق کی اور بتایا جو رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں آئی ان سارے معاملات میں وہ عینی شاہد ہیں۔