پاک، افغان طورخم سرحد پر  کشیدگی برقرار ، تجارتی مراکز دوسرے روز بھی بند

پاک، افغان طورخم سرحد پر  کشیدگی برقرار ، تجارتی مراکز دوسرے روز بھی بند

ایک نیوز: پاکستان افغانستان طورخم سرحد پر   کشیدگی برقرار ہے جس کی وجہ سےتجارتی اہم گزر گاہ آج دوسرے روز بھی بند ہے۔
رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی گئی تھی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا تھا ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم کے مقام پر گزرگاہ کلیدی تجارتی اہمیت کی حامل ہے، جس کے راستے افغانستان سے کوئلہ آتا ہے اور پاکستان سے اشیائے خورد و نوش افغانستان جاتی ہیں۔
 لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے سربراہ ابراہیم خان  کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی بارڈر فورسز کی جانب سے ایک پوسٹ تعمیر کی جا رہی تھی حالانکہ دونوں ملکوں نے اتفاق کیا تھا کہ اس علاقے میں کوئی چیک پوسٹ نہیں بنائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستانی بارڈر فورسز کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جا رہا ہے اور اس میں پولیس کی نفری کو بھی سٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔بارڈر کو پیدل اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔