ایک نیوز: ایم کیو ایم سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ پڑوسی ملک چاند پر چلا گیا،ایک اسکرین پر خبر ہے بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ انتخابات کی گونج سنائی دے رہی ہے ،آپ کیا کہنا چا رہے ہیں حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات ہوں ؟شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو ایسی بات کر رہے ہیں۔ہم کہتے ہیں الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،7 اپریل کو سندھ کی آبادی کو گن لیا گیا تھا ،کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ تیس لاکھ بتایا جا رہا تھا ۔ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن ثبوت و شواہد کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ہم کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لیے احسن اقبال صاحب کے پاس بھی گئے ،73 لاکھ لوگوں کو گنے بغیر مردم شماری مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔اگر کسی کو الزام دینا ہے الیکشن میں تاخیری حربے اپنانے کا تو صوبائی حکومت کو دیا جائے۔
مصطفی کمال کا کہنا ہےکہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں گٹر کے ڈھکن نہیں ہیں۔ایک طرف خبریں چل رہی ہیں کہ کہ پڑوسی ممالک چاند پر چلا گیا،ایک اسکرین پر خبر ہے بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر جعلی الیکشن کروائے گئے کیا ملک ٹھیک ہو گیا ۔ہمارا مطالبہ ہے نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے،اسی جمہوری پراسس کی سب سے پہلی سیڑھی مقامی حکومتیں ہیں۔2019 میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوئی تو تین سالوں تک انتخابات نہیں کروائے گئے۔بھائی حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے ،اس شہر کا پانی چوری کر کے ہمیں بیچا جا رہا ہے۔ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کا سسٹم بریک ہونا چاہئے ،یہ سیاسی حکومتوں نے اپنے سسٹم بنا رکھے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں الیکشن لڑا نہیں جاتا الیکشن خریدا جاتا ہے،بلدیاتی انتخابات میں ڈاکو آ رہے تھے بیلٹ باکس لیکر آپ سب نے دیکھا ۔پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ملک چلانے والوں کو اس ملک کو بچانا ہے ۔پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے،دہشتگردی کے بعد سب سے زیادہ نقصان بجلی کی چوری کا نقصان ہے۔بجلی کی جو چوری کر رہا ہے اسے نہیں پکڑا جا رہا۔
مصطفی کمال کا کہنا ہےکہ پچھلے دنوں عمران خان کی پارٹی عمران خان کے کیس کو عالمی عدالت میں لے گئے۔اتنی ریلیف دینے کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی عدالتوں پر یقین نہیں۔ عالمی عدالت کے وکیل جیفری رابرٹسن کو وکیل رکھا ،ہمارے پیارے نبی جیسی ہستی کے اوپر ایک نازیبا کتاب لکھی کئی اس کے رائٹرکا اگر کوئی وکیل ہو اوراسی کتاب کے رائٹر کے وکیل سے اپنے کیس پر وکالت کروائی جارہی ہے،ریاست مدینہ بنانے والوں کا نعرہ جھوٹا تھا۔مجھے پاکستان کی عوام پر افسوس ہے کہ کسی کے جھوٹ پر کیسے یقین کررہے ہیں۔کسی نے نعرہ لگایا ریاست مدینہ کا لیکن ہم اس کا کردار نہیں دیکھ رہے،خان صاحب پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں ۔جو وکیل خان صاحب نے کیا ہے اس کے بعد دنیا میں کوئی بھی وکیل ہوسکتا ہے لیکن ختم نبوت ﷺ کیخلاف جانے والا وکیل کیسے کسی مسلمان کا وکیل ہوسکتا ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف باتیں ضرور ہونی چاہیے،ہماری زندگی کی کچھ حدود ہیں اس سے آگئے کسی کو نہیں جانا چاہیے۔آپ ﷺکی شان میں کوئی گستاخی کرے اور اس کی وکالت کرنے والا ہمارا وکیل ہو۔یہ وکیل والی بات نے خان صاحب کو مکمل بے نقاب کردیا ہے۔ عالمی عدالت کے عمران خان لاڈلے رہے ہیں، عالمی عدالت میں عمران خان کا وکیل سلمان رشدی کا وکیل ہے۔ریاست مدینہ صرف لوگوں کو بیوقوف بنانے کا ایک نعرہ تھا،عمران خان نے سلمان رشدی کے وکیل کا انتخاب کرنے کے بعد ساری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ہم اس بات کی افسوس کے ساتھ مذمت کرتے ہیں ،ہمارے آباؤ اجداد نے کلمے کے نام پر بیس لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ افسران کے تقرر و تبادلوں پر ہماری پوری نظر ہے۔تقرر و تبادلوں پر خدشات ہیں لیکن ابھی ہم جائزہ لے رہے ہیں۔شہریوں سے جو نادہندہ ہیں اس کے پیسے بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ڈسٹ کو کارپٹ کے نیچے ڈالتے ڈالتے کارپٹ باہر آ گئی ہے ، الیکشن اور جمہوریت میں ریفارمز کی ضرورت ہے ۔ہم نگراں وزیر اعلی سے درخواست کریں گئے کہ ایسے اقدام اٹھائیں جس سے سب کو یقین ہو شفاف الیکشن ہوں،صوبائی الیکشن کمشنر سابقہ حکومت کے کارکن ہیں۔