گورنرخیبر پختونخواحاجی غلام علی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

Sep 07, 2023 | 12:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی نتھیا گلی میں طبیعت خراب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نتھیا گلی میں گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا تاہم اب وہ اسپتال میں رو بہ صحت ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک نے بتایا ہے کہ گورنر حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے، انہیں احتیاطاً سی سی یو وارڈ میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں