ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترمیمی ریگولیشنز کے تحت ٹی وی چینلز کو جاری شوکاز نوٹسز پر پیمرا کو حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اشتہارات ٹی وی پر چلانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اشتہارات چلانے سے روکا گیا ہے،ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر پیمرا شوکاز نوٹس کرکے ایک ملین جرمانہ کر رہا ہے،دوبارہ یہی خلاف ورزی پر پیمرا کے پاس لائسنس معطل کرنے کا بھی اختیار ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد بلڈنگ ااتھارٹی اور کنسٹریکشن صوبائی معاملہ ہے،یہ ریگولیشنز قانونی طور پر درست نہیں کالعدم قرار دی جائیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت کے لیے عدالتی معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا گیا،عدالت نے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرکے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پیمرا نے جن چینلز کو ان ریگولیشنز کے تحت شوکاز کیے ان پر حتمی فیصلہ نا کرے ۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔