ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت ملزم جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سم برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم کے خلاف سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔