کراچی: چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی

کراچی: چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی
کیپشن: Karachi: Price of sugar per kg reduced by Rs.7

ایک نیوز: چینی کی بےقابو ہوئی قیمت کے پر حکومتی اقدامات نے کاٹ دیے۔ ایک ہی دن میں فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری اضافے میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچی۔ جس کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا۔

اب اطلاعات ہیں کہ کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہی دن میں چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد چینی کی فی کلو نئی قیمت 183 روپے ہوگئی ہے۔