جوان فلم سینما گھروں کی زینت، صبح سویرے مداحوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کے باہر

جوان فلم سینما گھروں کی زینت، صبح سویرے مداحوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کے باہر

ایک نیوز: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے اور بھارت میں فلم کا پہلا شو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد صبح پانچ بجے سے ہی سنیما کے باہر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق شارخ خان کی فلم'جوان' کا پہلا شو آج صبح چھ بجے کا تھا اور اس موقع پر کئی سنیما گھروں کے باہر مداحوں نے رقص کر کے شاہ رخ خان کی نئی فلم کی ریلیز پر جشن منایا۔گزشتہ روز ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کترینہ کیف اور ہریتک روشن سمیت متعدد فن کاروں نے شرکت کی تھی۔


مبصرین کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' اوپننگ ڈے پر 100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرے گی۔ یہ رواں برس شاہ رخ کی دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے،قبل ازیں ان کی رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی فلم 'پٹھان' نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔
فلم'جوان' کی دنیا بھر سے لگ بھگ 51.17 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹکٹس بکنگ ہوئی ہے۔'جوان' کی ہدایات آٹلی کمار نے دی ہیں جب کہ اس میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا، ردھی ڈوگرا اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔


فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تجزیہ کار فریدون شہریار کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر لوگوں کی تعداد دیکھ کر سمجھ آرہا ہے کہ فلم بلاک بسٹر ہے۔تجزیہ کار سُمت کڈیل نے فلم کو بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جوان' میں بھرپور انٹرٹینمنٹ اور ساتھ ہی طاقت ور پیغام بھی ہے۔ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جوان' نے پورے بھارت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔