فاقوں سے تنگ 4 بچوں کی ماں نہر میں کود گئی

Sep 07, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مہنگائی کی ماری 4 بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک غریب ماں سے بچوں کی بھوک نہ دیکھی گئی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی کوشش کی۔

ڈسکہ کی 35 سالہ خاتون نے خودکشی کرنے کیلئے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی، خوش قسمتی سے ہیلپ لائن ون فائیو پر بروقت اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرکے خاتون کو مرنے سے بچالیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر بےروزگارہے، گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے یہ قدم اٹھایا، ایس ایچ او سٹی نے خاتون کی مالی مدد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو روزگار دلانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں