شوہوسٹ ندایاسرکیساتھ آن لائن شاپنگ میں دھوکہ ہوگیا

Sep 07, 2023 | 07:54 AM

ایک نیوز: پاکستان کی معروف میزبان واداکارہ ندایاسرکےساتھ آن لائن شاپنگ کےدوران دھوکہ ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں اپنے آن لائن شاپنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔
 اُنہوں نے بتایا کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔
  ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔
 واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لگنے والے دو سالہ لاک ڈاؤن نے انسان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے متعارف کروایا جس کے بعد اب آن لائن شاپنگ کرنا جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور زندگی میں ہماری عادت اور ضرورت دونوں بن چکی ہے۔
اس دوران بہت سے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر ابھر کر سامنے آئے لیکن سب قابل اعتماد نہیں بلکہ کچھ فراڈ بھی ہیں جہاں آن لائن ویب سائٹ پر کچھ اور دکھایا جاتا ہے لیکن جو چیز موصول ہوتی ہے وہ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

مزیدخبریں