جوڑوں کےمرض سےمردوں کی نسبت خواتین زیادہ متاثر؟

Sep 07, 2023 | 07:12 AM

ایک نیوز: نئی رپورٹ کے مطابق جوڑوں کا درد مردوں کی نسبت خواتین کو جسمانی اور نفسیاتی سطح پر زیادہ متاثر کرتا ہے۔
برطانیہ کےشہر ایپسم میں قائم نفیلڈ ہیلتھ نامی خیراتی ادارے نے16 برس سے زیادہ عمر کے آٹھ ہزار افراد کا سروے کیا۔
سروے میں شریک خواتین کے47 فیصد (جنہوں نے جوڑوں کے درد کے متعلق بتایا) کا کہنا تھا کہ یہ درد ان کی نیند کو متاثر کرنے کا سبب بنا جبکہ44 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ اس درد کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب تحقیق میں شریک مردوں کی37 فیصد تعداد نے نیند کے خراب ہونے اور34 فیصد نے جذباتی طور پر متاثر ہونے کے متعلق بتایا۔ مجموعی طور پر سروے میں معلوم ہوا کہ مردوں (77 فیصد) کی نسبت خواتین (80 فیصد) کے جوڑوں کے درد سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔
سروے میں شریک افراد کے نصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ان کی جسمانی صحت بدتر ہوئی جبکہ 40 فیصد نے ذہنی صحت کے خراب ہونے کے متعلق بتایا۔
سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا56 فیصد افراد کی گزشتہ برس نیند کی کیفیت بدتر ہوئی جبکہ37 فیصد وہ افراد جنہیں کبھی جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوئی ان کی نیند کم متاثر ہوئی۔

مزیدخبریں