ایک نیوز:پاکستانی طالب علم نے متحدہ عرب امارات کے میٹرک امتحانات میں ٹاپ کرکےملک کانام روشن کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ہونہارطالب علم عبداللہ زمان نے میٹرک کے امتحان میں پورے متحدہ عرب امارات میں ٹاپ کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ امارات میں ٹاپ کرنے والے پاکستانی طالب علم عبداللہ زمان کا اپنی کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہناتھاکہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھوں گا۔
عبداللہ زمان نے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، خواہش ہے کہ اس شعبہ میں آگے جاؤں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں۔