ایشیاکپ فائنل،کولمبومیں بارش کاامکان،کرکٹ شائقین کیلئےبری خبر

ایشیاکپ فائنل،کولمبومیں بارش کاامکان،کرکٹ شائقین کیلئےبری خبر
کیپشن: Asia Cup final, possibility of rain in Colombo, bad news for cricket fans

ایک نیوز:ایشیاکپ فائنل واش آؤٹ ہونےپردونوں ٹیموں کوفاتح قراردیاجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کےخلاف فتح سےپاکستان سپرفورٹیبل کےٹاپ پرآگیا،کولمبومیں تمام میچ واش آؤٹ ہونےپرپاکستان فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائےگا۔
ذرائع کےمطابق کولمبومیں10روزتک بارش کی پیش گوئی ہے،کوئی بھی میچ نہ ہواتوپاکستان پہلی پوزیشن پرہی رہےگا،اس صورتحال میں سری لنکااورانڈیاکےپوائنٹس بھی برابرہوں گے،میچزواش آؤٹ ہونےکی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذنہیں ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پوائنٹس کی برابری اوررن ریٹ نہ ہونےپردوسری ٹیم کافیصلہ ٹاس پرہوگا،ایشیاکپ کافائنل17ستمبرکوشیڈولڈہے،کولمبومیں17ستمبرکوبھی بارش کی پیش گوئی ہے،اگرفائنل بھی واش آؤٹ ہوگیاتودونوں ٹیموں کومشترکہ فاتح قراردیاجائےگا۔