ترکی:بارشوں نےتباہی مچادی،7افرادجاں بحق،31زخمی

ترکی:بارشوں نےتباہی مچادی،7افرادجاں بحق،31زخمی
کیپشن: Turkey: Rains caused destruction, 7 people died, 31 injured

ایک نیوز:ترکی میں بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں7افرادجاں بحق اور31زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ترکی کےشمال مغربی علاقوں میں بارشوں نےتباہی مچادی،بارشوں اورسیلاب سےمختلف حادثات میں7افرادجاں بحق جبکہ31زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق استنبول میں ایک ماہ کی متوقع بارش6گھنٹےکےدوران برس گئی،بارش کےپانی سےشہرکی سڑکیں دریابن گئیں،گاڑیاں ریلوں میں بہہ گئیں اورمیٹرواسٹیشن میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،یونان اوربلغاریہ میں بھی بارشوں اورسیلاب سےحادثات میں4افرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔