ایک نیوز:امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان کاکہناتھاکہ امریکانےافغانستان میں کوئی ملٹری سازوسامان دہشت گردوں کیلئےنہیں چھوڑا،جنگی سازوسامان افغان فورسزنےچھوڑا،امریکانےنہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان جان کربی کامیڈیاسےگفتگوکےدوران کہناتھاکہ امریکانےصرف محدودتعدادمیں کچھ اسلحہ اورایئرکرافٹ کابل میں چھوڑےہیں،امریکانےافغانستان میں کوئی ملٹری سازوسامان دہشت گردوں کیلئےنہیں چھوڑا،جس جنگی سازوسامان کی بات ہوتی ہے،وہ افغان ڈیفنس فورسزکےحوالےتھا۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ مشن تھاکہ وہ اپنےملک کی سیکیورٹی کی ذمےداری خوداٹھائیں،ایئرپورٹ پرٹرک،تکنیکی سامان اورآگ بجھانےکاسامان چھوڑاگیاتھا،امریکانےصرف محدودتعدادمیں کچھ اسلحہ اورایئرکرافٹ کابل میں چھوڑے ہیں، امریکانےافغانستان میں کوئی ملٹری سازوسامان دہشت گردوں کیلئےنہیں چھوڑا،جنگی سازوسامان افغان فورسزنےچھوڑا،امریکانےنہیں۔
جان کربی کاکہناتھاکہ پاکستان ایک لمبےعرصےسےدہشت گردی کےخطرات کاسامناکررہاہے، پاکستان کودرپیش سیکیورٹی خطرات پرمل کرکام کریں گے،صدربائیڈن پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہیں،کشمیرسمیت تمام معاملات پرپاکستان بھارت خودبات کریں،بائیڈن دورہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربات کریں گے۔