کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

Sep 07, 2023 | 02:31 AM

ایک نیوز:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کےدوران4دہشتگردہلاک ہوگئے،اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقےاغبرگ میں خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کےخلاف سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق فائرنگ کےتبادلےمیں4مبینہ حملہ آورہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا،دہشت گردپولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزمان کےزیراستعمال گھرسےبھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا،خودکش جیکٹ،5دستی بم اوردھماکاخیزموادسمیت دیگرممنوع اشیابرآمدہوئی ہے۔

مزیدخبریں