ایک نیوز:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےباپ بیٹاجاں بحق ہوگئے،مقتولین کےورثانےاحتجاج کرتےہوئےٹریفک بندکردی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں کورنگی دونمبرکےعلاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےباپ بیٹاجاں بحق ہوگئے،جاں بحق افرادکی شناخت محمدحسین اوراسدحسن کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق باپ اوربیٹاکاکورنگی میں بک شاپ تھا،دوملزمان ڈکیتی کیلئےدکان میں داخل ہوئے،باپ بیٹےکےمزاحمت کرنےپرملزمان نےفائرنگ کردی،فائرنگ سےباپ بیٹاجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق 70سالہ محمدحسین اور37سالہ اسدکاقتل ٹارگٹ کلنگ لگتاہے،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،واقعےسےمتعلق مزیدتفتیش کی جارہی ہے،کورنگی2پرمقتولین کےورثااورعلاقہ مکینوں کےاحتجاج سےٹریفک بندکردی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دونوں زخمی دم توڑگئے۔