ایک چارج پرٹیسلا سے بھی زیادہ سفر ،مرسیڈیز نے نئی گاڑی متعارف کرادی

`

Sep 07, 2023 | 00:33 AM

ایک نیوز : مرسڈیز بینز نے  ٹیسلا ماڈل 3 کے مقابلے میں زیادہ رینج والی گاڑی متعارف کرادی جو ایک ہی چارج میں 466 میل سفر طے کرسکے گی  ۔

تفصیلات کےمطابق میونخ میں IAA موبیلٹی آٹو شو میں  مرسیڈیز بینز نے چار نئے ماڈلز ایک سیڈان، ایک اسٹیشن ویگن اور دو SUV متعارف کرائی ہیں ، ان سب مرسیڈیز گاڑیوں کی رینج 750 کلومیٹر (466 میل) سے زیادہ ہوگی، بمقابلہ Tesla's (TSLA) ماڈل 3 اور ماڈل S، جن میں برانڈ کی سب سے زیادہ رینجز ہیں اور ہر ایک ایک چارج پر صرف 375 میل سے کم تک جا سکتی ہے۔

یاد رہے یکم ستمبر کو متعارف کرائے جانیوالی  ٹیسلا ماڈل  تھری ایک چارج میں 380 میل  سفر طے کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں