ایک نیوز :گلشن حدید میں واقع اسکول میں جنسی ہراسگی کے معاملے پر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے سیکریٹری تعلیم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے ویڈیوز سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سیکریٹری تعلیم کو خط ارسال کیا ہے، ڈی جی اسکولز کا کہنا ہے کہ گلشن حدید کے اسکول کے واقعہ سے طلباء، والدین اور سوسائٹی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے ذریعے ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر پھیلاؤ کو روکا جائے اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کراویا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں اسکول کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم اسکول کا مالک اور پرنسپل ہے۔