ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی مچا رکھی ہے۔ سیلاب کی زد میں آنے کے بعد بہت سے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت قدیم اور تاریخی ورثے کو بھی سیلابی پانی نے متاثر کیا ہے۔ ایسا ہی کچھ دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر ہوا ہے۔ جہاں ایک قدیمی مندر سیلابی پانی کی زد میں آگیا ہے۔ سیلابی پانی مندر کے اندر داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد عام زائرین کا مندر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مندر کے اندر سیلابی پانی داخل ہونے سے قدیمی عمارت کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔ سیلابی پانی کی وجہ سے ہندو برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سینکڑوں زائرین مندر بند ہونے کی وجہ سے مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔