پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کیسے کیا جائے؟ تیل کمپنیوں نے تجاویز دیدیں

پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا اہم اجلاس ہوا۔
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا معاملہ، کمپنیوں نےتجاویز پیش کردیں

ایک نیوز نیوز: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیت کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کے بیان کے مطابق ڈی ریگولیشن کے پہلے مرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔ جس میں تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنی تجاویز اور مؤقف پیش کیا۔ 

اوگرا دوسرے مرحلے میں اب تیل ریفائنریز اور دیگر شراکت داروں سے بات کرے گا اور ان سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیار کرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔