ایشیاء کپ فائنل فور مرحلہ: افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ایشیاء کپ فائنل فور مرحلہ: افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: ایشیاء کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے ہرادیا۔

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ فائنل فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز سکور کیے۔ پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 1 وکٹ سے میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ افغانستان اور بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

افغانستان کی پاکستان کیخلاف  بیٹنگ جاری ہے۔ جہاں افغانستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا اور معمولی مزاحمت کے بعد دونوں اوپنر بلےباز پویلین لوٹ گئے ہیں۔ حارث رؤف نے رحمان اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی ہی اوور میں محمد حسنین نے حضرت اللہ کو چلتا کردیا۔افغان ٹیم کی تیسری وکٹ کریم جنت کی تھی، جنہوں نے 19 گیندوں پر 15 رنز سکور کیے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔افغانستان کو چوتھا نقصان نجیب اللہ کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ وہ 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ کا شکار بنے اور پویلین کی راہ لی۔افغان ٹیم کو چھٹا نقصان ابراہیم زادران کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کرحارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔حارث رؤف  2 وکٹ لیکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا۔ کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ جو 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان محمد رضوان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، وہ 20 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کو چوتھا نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ جو 33 گیندوں پر 30 رنز بنا کر فریداحمد کا شکار بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ شاداب خان کی صورت میں گری۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور راشد خان کی گیند پر کیچ پکڑا بیٹھے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد نواز کی صورت میں گری۔ وہ 5 گیندوں پر 4 رنز بنا کرفضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔خوشدل شاہ 3 گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے اور فضل حق فاروقی کا شکار بنے۔حارث رؤف پہلی ہی گیند پر فرید احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد آصف 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر فرید احمد کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جیت کی صورت میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں فائنل فور مرحلے میں دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دیکر دو پوائنٹ حاصل کررکھے ہیں جبکہ افغانستان کو سری لنکا نے شکست دی ہے۔ افغانستان کی شکست کی صورت میں 11 ستمبر کو ہونے والے فائنل کیلئے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب ہوجائے گا۔