ایشوریہ رائے کی بڑی سکرین پر انٹری، فلم کا شاندار ٹریلر جاری

ایشوریہ رائے کی بڑی سکرین پر انٹری، فلم کا شاندار ٹریلر جاری
کیپشن: Aishwarya Rai's entry on the big screen, the stunning trailer of the film is out(file photo)

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 2018 بعد بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم پوننین سیلون (Ponniyin Selvan) کے ذریعے جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق: جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز ادارے لائیکا پروڈکشنز (Lyca Productions) نے پوننین سیلون (Ponniyin Selvan) کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

پوننین سیلون میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ‘دل سے’، ’ گرو’، ‘راون’ اور ‘روجا’ جیسی فلموں کے خالق منی رتنم نے پوننین سیلون کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی 10ویں صدی عیسوی میں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست شمار ہونے والی چولا سلطنت کے گرد گھومتی ہے۔