رنبرکپور، عالیہ بھٹ کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

Sep 07, 2022 | 17:50 PM

ایک نیوز نیوز: ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے ارکان نے بالی ووڈ ایکٹرز رنبیرکپور، عالیہ بھٹ اور ڈائریکٹر آیان مکرجی کے اُجین میں مہاکلیشور مندر میں آمد پر احتجاج کیا۔ 

انتہا پسندوں نے رنبیر کپور کے 2011 میں گوشت کھانے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر مظاہرہ کیا، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

احتجاج کرنے والے بجرنگ دل کے اراکین نے کالے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ 

رنبیر، عالیہ اور ڈائریکٹر آیان اپنی آنے والی فلم " برہمسٹرا پارٹ 1: شیوا" کی کامیابی کےلئے مہاکلیشور مندرمیں دعا کرنے کےلئے آئے تھے۔

رنبیر اور عالیہ کو مندر میں داخل نہ ہونے دیا گیا، اورصرف ڈائریکٹر آیان کو دعا مانگنے کےلئے مندر میں جانے دیا گیا۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پایا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو مارا پیٹا۔

کچھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے رنبیر کپور کے 11 سال پہلے دیئے گئے انٹرویو کے کلپس نکال کر وائرل کر دیئے تھے، جن میں ایکٹر نے کہا تھا کہ اسے گوشت کھانا پسند تھا۔

گیارہ سال پرانے کمنٹ کی وجہ سے ایکٹر رنبیر کپورکو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ٹرولرز ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ برہمسٹرا استعمال کر رہے ہیں، اور لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ فلم نہ دیکھیں۔

   

مزیدخبریں