جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کا ٹریلر جاری، سجل علی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

Sep 07, 2022 | 17:47 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں پاکستانی مشہور اداکارہ سجل علی سمیت بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چودھری سمیت دیگر اہم شخصیات اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 

اس فلم میں سجلی علی نے میمونہ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کردار ادا کرنا پسند ہے جو گہرائی اور وضاحت ہو۔ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر انہیں اچھا کردار کرنے کا موقع ملا ہے۔ 

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ نے اعلان کیا ہے کہ اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی سکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کوہوسٹ ہوں گی۔ فلم برطانیہ میں 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں