اقوام متحدہ نے پاکستان کو سیلابی صورتحال سے خبردار کردیا

Sep 07, 2022 | 16:35 PM

ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ نے پاکستان کو مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے خبردار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں مزید بارشوں سےسیلابی صورتحال بدترین ہوجائے گی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر مزید بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید بد ترین ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق پاکستان میں آئندہ مہینوں میں بارشیں صورتحال کومزید بدترین کردے گی۔ جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھیں گی اور بےگھر افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ہے تو کل کسی اور ملک کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پرآنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ انڈرسیکرٹری جنرل انسانی امور مارٹن گرفتھ اوردیگرہمراہ ہونگے۔

مزیدخبریں