بھارت نےگلوبل وارمنگ کو مذاق سمجھ لیا

پلاسٹک کے گلوب پر پانی ڈالنے کی تصاویر شیئر کر دی گئی ہیں۔
کیپشن: پلاسٹک کے گلوب پر پانی ڈالنے کی تصاویر شیئر کر دی گئی ہیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت میں موسمیاتی تبدیلی کو مذاق سمجھ لیا گیا ہے۔  گلوبل وارمنگ دور کرنے کیلئے حکمران اور سیاسی پارٹی کے رہنما کی موجودگی میں گلوب پر پانی ڈال دیا گیا ہے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرون ملک تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے گلوبل وارمنگ دور کرنے کیلئے تعلیمی اغراض و مقاصد سے بنائے گئے پلاسٹک کے گلوب پر پانی ڈالنے کی تصاویر شیئر کر دی گئی ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ پلاسٹک سے بنے گلوب پر پانی ڈال کر حل کر رہے ہیں۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مزید کہا کہ پوری دنیا کیلئے موسمیاتی تبدیلی زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن بھارت کے دائیں بازو کے ہندو قوم پرستوں نے اس عالمی مسئلے کے ساتھ لطیفے جیسا سلوک شروع کردیا۔