شیخوپورہ :غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کی بندر بانٹ کا عمل جاری

 شیخوپورہ :غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کی بندر بانٹ کا عمل جاری
کیپشن: شیخوپورہ :غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کی بندر بانٹ کا عمل جاری

ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کی بندر بانٹ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے متعدد بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ریکارڈ جمع نہ کر سکی ،آرڈیننس  غیر فعال ہونے کے بعد  شیخوپورہ ننکانہ اور قصور ایل ڈی اے کے زیر انتظام واپس آگئے ہیں،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے نیب زدہ ہاؤسنگ سکیموں کو بغیر اشتہار کے ٹیکنکل منظوری دے دی۔


ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے ریونیو سے ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری لینا بھی مناسب نہ سمجھا ہے ۔ رانا شکیل اسلم دوسری میٹنگ 29 اگست اور تیسری میٹنگ 4ستمبر اور چوتھی میٹنگ 10 ستمبر کو رکھ لی ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے پنجاب حکومت کے احکامات بھی ہوا میں اڑادیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ کی حدود دوبارہ ایل ڈی اے کے پاس آچکی ہے،شیخوپورہ میں پاس ہونے والی اکثر ہاؤسنگ سکیمیوں کے کیسز نیب میں چل رہے ہیں۔