ٹی ٹی ٹی ٹی ۔۔۔۔بھارت کے شہر بھوپال میں نمکو بیچنے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر مقبول

naseem ahmad nimko seller
کیپشن: naseem ahmad nimko seller
سورس: google

پی این ا ین نیوز: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک مسلمان کے نمکو بیچنے کے منفرد انداز نے بچوں اور بڑوں کے دلوں کو چھو لیا۔

دکاندار ہو یا پھیری والا۔۔ اپنا سودا بیچنے کے لئے منفرد انداز اپناتا ہے  جسے سن کر محلے کے  بچے بالے اور خواتین گھروں سے باہر نکل کر سودا لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں مگر شہر بھوپال کے نسیم احمد اپنی دکان اپنے پرانے بجاج اسکوٹر پر ہی اٹھائے پھرتے ہیں ۔ان کی مخصوص ٹی ٹی ٹی ٹی ۔۔۔ کی آواز سن کر بچے تو بچے بڑے بھی ان سے ان کی مرچ مصالحے دار نمکو لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی بھی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

نسیم احمد کا کہنا ہے کہ کہ وہ پیشے سے ایک مکینک تھے اور 35 سال گیراج چلانے کے بعد اپنا روٹی کمانے کے لئے نمکو فروخت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گانا بچوں اور بڑوں میں مقبول ہے  اس سے نمکو بھی زیادہ بکتی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ کا سبب ہیں ۔