نومنتخب برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے کابینہ کا اعلان کردیا 

 بین ویلس وزیر دفاع کے فرائض سر انجام دیں گے
کیپشن: بین ویلس وزیر دفاع کے فرائض سر انجام دیں گے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لزٹرس کی جانب سے کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق تھریس کوفی کو وزیر صحت اور نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا ہے جبکہ کاسی کوارٹنگ کو چانسلر اور جیمز کلیورلی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سویلا بریورمین  کو وزیر داخلہ کے عہدہ اور وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ بین ویلس وزیر دفاع کے فرائض سر انجام دیں گے۔ بین ویلس 2019 سے وزیر دفاع کے عہدے پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ لزٹرس نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر لزٹرس نے برطانیہ کی نئی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔ ،ملکہ برطانیہ نے لز ٹرس کو باضابطہ طورپرحکومت بنانےکی دعوت دی تھی۔  مس ٹرس نے ملکہ برطانیہ کی آفر قبول کر لی تھی اور اپنی وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی پر ملکہ کے ہاتھ چومے تھے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بورس جانسن بارمورل اسٹیٹ سکاٹ لینڈ پہنچے تھے اور ملکہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ اور رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے تھے۔