بھارت ہارکے بعدپاکستان کیساتھ ایشیا کپ فائنل کھیلنے کیلئے پُرامید

Sep 07, 2022 | 10:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 مرحلہ میں سری لنکا سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے خلاف 6 وکٹوں کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سے ایشیا کپ کے فائین تک رسائی پر سوال پوچھا گیا جس پر روہت شرما نے کہا فکر نا کریں فائنل پاکستان اور بھارت کا ہی ہوگا۔ 

روہت شرما نے بتایا کہ میچ میں شکست پر گڑبڑ لگتی ہے لیکن ڈریسنگ روم  کا ماحول اچھا ہے۔ ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس ہیں لیکن ہم ٹیم کی جیت کیلیے پر عزم ہیں۔ 

واضح رہے کہ کل کی شکست کے بعد بھارت کیلیے فائنل کیلیے رسائی حاصل کرنا اگر مگر کا مسئلہ بن گیاہے۔ بھارت کو فائنل میں پہنچنے کیلیے پاکستان کو اپنے دونوں میچ افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ہارنے ہوں گے اور بھارت کو افغانستان کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا جس کے بعد نیٹ رن ریٹ پر ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کرے گی۔ یا پھر پاکستان سری لنکا سے جیتتا ہے اور افغانستان سے ہارتا ہے اس کے بعد بھارت افغانستان سے بڑے مارجن سے جیت جاتا ہے تو نیٹ رن ریٹ پر 2 ٹیمیں فائنل کیلیے کوالیفائی کریں گی۔ 

اگر پاکستان نے آج افغانستان کو ہرا دیا تو سارے اگر مگر ختم ہو جائیں گے اور پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ جائیں گے۔ 

مزیدخبریں