بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن خطرے میں پڑگئی

بابر اعظم ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
کیپشن: بابر اعظم ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ٹی 20 میں کوئی لمبی اننگز نہیں کھیلی ہے۔ جس کی وجہ سے انکی پوزیشن خطرے میں ہے۔ 

بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک 10، 9 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ بابر اعظم کی پوزیشن محمد رضوان اور بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے خطرے میں ڈالی ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں 810 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ محمد رضوان 796 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سوریا کمار یادیو 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد رضوان اب تک 192 رنز کے ساتھ ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ سوریا نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بابر اعظم ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔