ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اہم میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں ڈھیر ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں انتہائی کم ہوگئی ہیں اور صورتحال اگر مگر پر آگئی ہے۔
بھارت اور سی لنکا کے مابین آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا۔ جہاں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 173 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ جس کے بعد سری لنکا کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 نمبر ہوگئے ہیں۔ اس کا ایک میچ باقی ہے۔ اس لیے اس کے فائنل کھیلنے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔
پاکستان آج افغانستان سے دوسرے میچ میں مدمقابل ہوگا۔ اگر پاکستان افغانستان کو ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو بھارت فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا اور اتوار کو پاکستان فائنل میں سری لنکا کا سامنا کرے گا۔ تاہم اگر پاکستان اپنے دونوں میچ ہار جاتا ہے اور انڈیا افغانستان سے اپنا آخری میچ اچھے مارجن سے جیتتا ہے تو پھر صورتحال رن ریٹ پر آجائے گی۔
اس تناظر میں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔