ریڈ می نے سستاترین سمارٹ فون متعارف کروادیا، حیران کن خصوصیات جان لیں

ریڈ می نے سستاترین سمارٹ فون متعارف کروادیا، حیران کن خصوصیات جان لیں
کیپشن: Readme Introduces Cheapest Smartphone, Know Amazing Features(file photo)

ایک نیوز نیوز: ریڈ می نے سب سے اچھے سب سے سستے موبائل فونز متعارف کرا دئیے۔ 

  ریڈ می اے آئی شیاؤ می کے سب سےسستے فون ہیں جن کی قیمت صرف 81 ڈالر ( 18 ہزار 10پاکستانی روپے ) سے شروع ہورہی ہے۔

Redmi A1 میں واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرہ اور اردگرد نمایاں بیزلز ہیں۔ اسکرین 720 پکسلز کے ریزولوشن اور معیاری 60 ہارٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.52 انچ  ایل سی ڈی آئی پی ایل ہے۔  فون ہلکے نیلے، کلاسک سیاہ، یا ہلکے سبز رنگ میں دستیاب ہے۔  فنگر پرنٹ ان لاک دستیاب ہے۔

ریڈمی اے آئی فون  MediaTek کے Helio A22 SoC سے لیس ہے۔ آپ کو صرف ایک 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کا آپشن ملتا ہے،  لیکن  میموری کارڈ سلاٹ دستیاب ہے۔ کواڈ کور 2.0 گیگا ہارٹز کارٹیکس اے 53 کا سی پی یو  جبکہ یہ چار جی ایل ٹی ای پر چل سکتا ہے ، تین جی بی ریم اور 32 جی بی ریم کے ساتھ ایک بہترین سیل فون ہے۔

 شیاؤمی کے یہ واحد فون ہیں جو ایم آئی یو آئی کے بغیر تقریباً اسٹاک اینڈرائیڈ 12 کے ساتھ آتے ہیں۔ 

فون کی بیک پر صرف دو کیمرے ہیں، جن میں مین کیمرا 8 میگا پکسلر پرائمری سینسر اور 2 میگا پکسلر کا  سیکنڈری ڈیپتھ یونٹ شامل ہیں۔  فون  30 فریم پر سیکنڈز کے ریٹ  پر 1080 میگا پکسلز کی ویڈیوز ریکارڈ  کرنے کا اہل ہے۔ واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسلز کا لینز ہے۔

5,000 ایم اے ایچ کی طویل المعیاد بیٹری کے ساتھ  10 واٹ  کا  چارجر شامل ہے۔