پشاور جلسہ میں کارکنوں کی تعداد کیوں کم رہی؟ مرکزی قیادت سرپکڑ کر بیٹھ گئی

Sep 07, 2022 | 00:01 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے گڑھ میں آج پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق شرکاء کی تعداد 10 ہزار سے بھی کم تھی۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کارکنوں کی عدم شرکت پر مرکزی قیادت سخت نالاں ہے۔ 

اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے جلسے میں عوام کی تعداد پر فرق پڑا۔ یہ جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کا حصہ تھا لیکن چارسدہ، مردان، نوشہرہ میں سیلاب کی وجہ سے لوگ نہیں آئے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں 45 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی، جس سے جلسہ گاہ کے اطراف میں سڑکوں پر بھی کارکن موجود تھے۔ 

مزیدخبریں