سیکریٹری اورآئی جی کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی صوابدیدہے: فیاض الحسن چوہان

Sep 07, 2021 | 16:39 PM

admin
لاہور": ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جوادرفیق اورانعام غنی نےاچھےاندازمیں کام کیا۔ سیکریٹری اورآئی جی کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی صوابدیدہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اب کچھ بھی نہیں۔ پی ڈی ایم والےایک دوسرےکواستعمال کررہےہیں۔ ن لیگ کےترجمان آپس میں ہی لڑرہےہیں۔بلاول بھٹو اور شہبازشریف ایک دوسرے کواستعمال کرناچاہتےہیں. فضل الرحمان چاہتےہیں تحریک چلےاورپیسےآتےرہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی کارکردگی سب کےسامنےہے۔ مزید 2سال ہم ترقی اورمعیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ماضی میں پنجاب میں ٹوپی ڈرامہ کیاگیا۔

انہوں نے پنجاب میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جوادرفیق اورانعام غنی نےاچھےاندازمیں کام کیا۔ سیکریٹری اورآئی جی کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی صوابدیدہے۔

پنجاب کے اداروں میں اصلاحات بڑی بات ہے۔پولیس میں اعلیٰ افسراننے بہترین کردار ادا کیا۔ حکومت محکمہ پولیس میں مزید اصلاحات لارہی ہے۔ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں سولر نظام لایاگیا۔ سرکاری دفاتر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن پر کام شروع کردیا۔
مزیدخبریں