تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر د یئے گئے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی۔ پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور اسنیکر پہن سکتی ہیں جبکہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سردیوں میں خوبصورت رنگ اور ڈیزائن کے سوئیٹر، کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔ کلاس میں اساتذہ ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔