آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کا معاملہ ،حکومت کا ابتدائی طور پر پلان تیار  

آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کا معاملہ ،حکومت کا ابتدائی طور پر پلان تیار  
کیپشن: In the case of expensive power generation from IPPs, the government has initially prepared a plan

ایک نیوز:آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کا معاملہ ،حکومت  نے ابتدائی طور پر آئی پی پیز کے حوالے سے پلان تیار   کرلیا ۔  

ذرائع کےمطابق   پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر جانے 5 آئی پی پیز کو بند کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تقریبا2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز  دی گئی ہے ،آئی پی پیز میں1200میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی  جس کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  

ذرائع کا کہناہے  362میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال کو بند کرنے کی تجویز  ہے،224 میگاواٹ کی اٹلس پاور کو بند کرنے جبکہ 136میگاواٹ کے صبا پاور کو بھی بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ، 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بند کرنے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے۔  

ذرائع کا کہناہے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،وزیر اعظم کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے  مذاکرا ت بھی جاری ہیں۔