ڈی چوک میں احتجاج، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مزید 5مقدمات درج  

Oct 07, 2024 | 22:58 PM

ایک نیوز:4اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف پانج مزید مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ،وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف مزید 2مقدمات درج کر لیے گئے ،سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو 2مقدمات میں نامزد کیا گیا ،اسلام آباد پی ٹی آئی کے صدر عامر مسعود مغل کے خلاف ترنول میں مقدمہ درج ہوا،تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور، بانی پی ٹی آئی سمیت 34 افراد  جبکہ 350 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ،تھانہ ترنول میں مقدمہ دہشتگردی سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔  

تھانہ کراچی کمپنی میں 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ،مقدمہ میں اعظم سواتی، خالد خورشید پر مالی معاونت کا الزام مقدمہ میں 20 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ 250 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ،تھانہ رمنا میں چھ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمات میں بانی چیئرمین سمیت 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ۔  

تھانہ گولڑہ میں 6سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت 32 افراد کو نامزد کیا گیا ،مقدمہ میں 200 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ،تھانہ آئی نائن میں دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علی مین گنڈا پور کو نامزد کیا گیا ،سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان ، ملک عامر سمیت 19 افراد  جبکہ 300 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔   

مزیدخبریں