ایک نیوز: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پیج ود فروا وحید ) میں دوران گفتگو سینئر سیاستدان و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا یہ خیبرپختونخوا کے نوکری پیشہ لوگوں کو لاتے ہیں ، لوگوں کو ڈیوٹیوں پر لگا کر بے رحم وکرم چھوڑ کر چلے جاتے ہیں،یہ ڈرامے بازی علی امین گنڈاپور کی نہیں قوم سمجھ گئی ہے،باقی لیڈران بھی بند کمروں میں بیٹھے ہوئے تھے،ڈرائنگ روم میں ویڈیو بناتے ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے،کے پی کے سے آئے لوگ بھی اپنے ہی پاکستانی ہیں ،پی ٹی آئی ایم کیو ایم لندن کی سیاست کی طرف چل پڑی ہے ،کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو حکومت کارروائی کرے گی ۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا احتجاج ایک مچھر کے برابر تھا،جب آدمی بھگوڑا ہوتا ہے تو وہ کسی ہاؤس میں نہیں ہوتا، پی ٹی آئی نے یہ پراپیگنڈا پورا دن چلایا کہ علی امین گنڈاپور کو ادارے لے گئے، پی ٹی آئی کے عہدیداران کا منہ کالا ہو گیا کل جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا،اب ان لوگوں کی بولتی بند ہو گئی ہے،خیبرپختونخوا کی پوری سرکاری مشینری آپ نے استعمال کی،بچوں والی باتیں ہیں ،یہ مولا جٹ والی سیاست ہے،پی ٹی آئی قیادت چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،بانی پی ٹی آئی کا مستقبل کالا ہے،علی امین گنڈاپور اپنی اصلاح کرلیں اس سے پہلے کہ وقت ختم ہو جائے۔