کراچی: ایئر پورٹ دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا،رپورٹ

Oct 07, 2024 | 20:45 PM

 ایک نیوز: کراچی میں گزشتہ شب جناح ٹرمینل کےقریب ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ  ایک نیوزکو موصول ہوگئی۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے  کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر  دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی  ایئر  پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 2چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں