روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف کی خواجہ آصف سے ملاقات 

Oct 07, 2024 | 20:21 PM

ایک نیوز:روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف  نے  وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات  ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔  

اس موقع پر وزیر دفاع و دفاعی پیداوار  خواجہ محمد آصف  نے کہا پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے، روس کے ساتھ دفاع، تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں اور طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہیں ۔  

روسی سفیر  کی جانب سے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم  کی یقین دہانی کرائی گئی۔   

مزیدخبریں