ایک نیوز:روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے کہا پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہے، روس کے ساتھ دفاع، تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں اور طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہیں ۔
روسی سفیر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کی یقین دہانی کرائی گئی۔